پاراچنار (مانند نیوز ) پاراچنار میں دودھ سرکاری نرخوں کے بجائے اپنے مرضی کی قیمتوں میں فروخت ہونے لگا۔ ضلع میں گاؤں اور شہروں میں دودھ کی قیمتوں میں آسمان و زمین کا فرق دیکھنے کو مل رہا ہے ہمارے نمائندے کا دودھ بیچنے والے ڈیلرز کے ساتھ بات ہوئی تو ان کا یہی کہنا تھا کہ شہری اور دیہاتی علاقوں میں دودھ بیچنے والے دکانداروں کو ہم دودھ فی کلو 80 روپے کے حساب سے بیج دیتے ہیں جبکہ دہی 100 روپے فی کلو کے حساب سے بیج دیتے ہیں تاہم گاؤں کے دکاندار اس کو 110 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں جبکہ شہر کے دکاندار یہی 80 روپے کلو دودھ 140 سے لیکر 160 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں جبکہ دہی بھی 160 روپے فی کلو کے حساب سے بیج دیتے ہے۔ دکاندار ایک کلو دودھ میں 60 روپے سے لیکر 80 روپے ایک کلو دودھ میں منافع کرنے لگے حکومت کی طرف سے انکے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوئی ہیں جبکہ شہری ان مہنگے دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔