شانگلہ(مانند نیوز)پشاورپولیس لائن میں خودکش دھماکہ،بدامنی کیخلاف اور پولیس سے اظہار یکجہتی کیلئے شانگلہ بھر میں احتجاجی مظاہرے۔ اظہار یکجہتی و مظاہرے میں شرکاء نے پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جس میں پولیس کو اختیار دو، پختونوں کو تحفظ دو اور بے گناہ کے قتل عام کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوان کا قتل قابل مذمت ہیں ہمارے بہتر کل کے لیے اپنا آج قربان کرنے والے ان کو قومی ہیروز کو عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ایسے واقعات سے پختون قوم کے حوصلے پست نہیں کیا جا سکتے۔ دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہیں۔ پوری قوم اس واقعے سے دردمند ہوئی ہے۔ شانگلہ بھر میں کل بروز جمعہ کو پولیس سے اظہاریکجہتی،بدامنی کیخلاف موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی جو کروڑہ سے شروع ہوکر شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں ختم ہو گئی جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے اور پولیس جوانوں کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ بدھ کے روز شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی میں مختلف سیاسی سماجی اور دیگر حلقوں کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر اس ناسور کو ختم کرنا ہوگا اس وقت پوری قوم مایوسی اور پریشانی کے عالم میں ہیں اور عوام ان واقعات سے سخت خوفزدہ ہیں تاہم پختون قوم کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ ہم سب پاکستان میں رہتے ہیں پولیس بھی ہم میں سے ہیں۔ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اور ایسے واقعات سے پختون قوم،پولیس جوانوں اور ملک کے لیے کام کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ اپنے شہدائے پولیس پر ہمیں فخر ہے اور ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہمارے ہمدردی ہیں۔