اورکزئی (مانند نیوز)ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی نذیر خان کا آج پولیس لائن بابر میلا ہیڈکوارٹر میں پشاور پولیس لائن بم دھماکہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔تقریب میں پولیس افسران و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شہداء پولیس ہمارے لئے قابل فخر ہے جنہوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پاک سرزمین میں امن وآمان قائم رکنھے کے لئے سپاہی سے لیکر پولیس جرنیل تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کیا KP پولیس کے جوانوں کے حوصلے ان بیہیمانہ کارروائیوں سے پست نہیں ہونگے بلکہ مذید بلند ہونگے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان نے پولیس لائن میں شہداء کے ایصال ثواب کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا۔ جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔پشاور پولیس لائن مسجد میں ہونے والے سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس آفسران و جوانان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ڈی پی او اورکزئی نذیر خان نے کہا کہ موجودہ دہشتگردی کے حالات میں ہم سب کو ایک ٹیم کی شکل میں مقابلہ کرنا ھوگا۔ دہشتگردوں کے عزائم چاہے جیسے بھی ہوں ہم اپنے حوصلے بلند رکھیں گے اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک قربان کرنے سے گریز نہیں کرینگے۔اس بات کا عہد کیا گیا کہ ہم سب ملکر امن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینگے اور انشائاللہ اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرینگے۔ڈی پی او اورکزئی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں۔ جنہوں نے ملک و قوم کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔ ہم ان جانبازوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔پولیس جوانوں نے اپنے شہید بھائیوں کے خون کا بدلہ لینے کا عزم کیا۔آخر میں تمام جوانوں اور ملازمین نے اپنے لیڈرشپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد اور KPK  پولیس زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ڈی پی او اورکزئی نے تقریب میں شریک ہونے والے تمام پولیس جوانوں کا شکریہ ادا کرکے تقریب اختتام پذیر کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے