ایبٹ آباد (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 647 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو ماہ جنوری میں 50152کالز موصول ہوئیں، جن میں 19866 غیر ضروری کالز اور ڈراپ کالز29350 تھیں۔ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 647 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں.ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر 50152کالز موصول ہوئیں، جن میں 19866 غیر ضروری کالز شامل ہیں. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ماہ جنوری کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ 20سیکنڈ میں 647 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران روڈ ٹریفک حادثات کے 39، میڈیکل ایمرجنسی کے 516، آگ لگنے کے 23،گولی لگنے کے04 دیگرہنگامی صورتحال(ریکوری) کے 70واقعات رونما ہوئے۔ان تمام واقعات کے دوران 03افراد جاں بحق ہوئے۔ان ایمرجنسی واقعات میں کل 647 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 632 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا.ریسکیو 22 11 ایبٹ آباد کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز میں ماہ جنوری کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 189ایمرجنسی کال پر 153 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں تک شفٹنگ کی خدمات سرانجام دی۔۔جن میں 06ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 144 ایمرجنسیز اندرون ایبٹ آباد کے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا گیا۔