کرم (مانند نیوز)پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء پولیس کے ایصال ثواب کیلئے تھانہ صدہ کی مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔قرآن خوانی میں ضلعی پولیس سربراہ عبد الصمد خان سمیت پولیس افسران اور جوانوں کے علاوہ عوام نے بھی شرکت کی۔ شہید ہونیوالے پولیس افسران و جوانوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔