ایبٹ آباد (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن شوکت علی خان یوسف زئی نے ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں قائم ریسورس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کوڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ریسورس اینڈ کمیونیکشین سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ریسورس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ڈسٹرکٹ پروفارمنس مینجمنٹ اور ریسورس مینجمنٹ کے طور پر اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ضلع محکمہ جات کی کارکردگی اور رپورٹ کا معائنہ اور پروفارمنس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے منی سیف سٹی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، جیو گرافک انفارمیشن سسٹم، ڈسٹرکٹ پروفارمنس مینجمنٹ  اور کمیونیکیشن سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس خان آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس رابعہ سجاد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، سیکرٹری ٹو کمشنر ہزارہ عاصم عباسی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-2 لبنی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-ریونیو ارشد محمود، فائنانس آفیسر ثناء فاطمہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔قبل ازین کمشنر ہزارہ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد دورے کے دوران پروفارمنس ری ویو اجلاس کی صدارت کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ڈسٹرکٹ پروفارمنس کے حوالے سے بریف دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے