پاراچنار (مانند نیوز)ضلع کرم پاک آرمی 73 بریگیڈ کے بریگیڈیئر شہزاد عظیم نے ڈی پی او آفس پاراچنار کا دورہ کیا وہاں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد خان کے ساتھ آفس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران پشاور پولیس لائن مسجد خودکش بم دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں اور سویلین کے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے دوک اور افسوس کا اظہار کیا حالیہ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے روح ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معزز علاقائی مشران کی جانب سے بھی حالیہ واقعے میں شہید پولیس اہلکاروں کے روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے اور خیبرپختونخواہ پولیس کی لازوال قربانیوں کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے