واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں پر پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحے کے متاثرین سیکیورٹی کے لوگ تھے جنہوں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں پر ہر قسم کے تشدد کے خلاف امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں پر پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، افغانستان میں جاری صورتحال پر بات چیت کے لئے خصوصی ایلچی اسلام آباد گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے