واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں خواتین کے لیے ملازمت اور تعلیم کی سخت پالیسیوں کے جواب میں طالبان پر نئی ویزا پابندیاں عائد کردیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ طالبان کے موجودہ یا سابق ارکان، غیر ریاستی سکیورٹی گروپوں کے ارکان اور دیگر افراد پر ویزا کی پابندیاں عائد کر رہے ہیں، یہ پابندیاں ان افراد پر لگائی گئی ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سلب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر لگائی جانے والی اِن پابندیوں میں جامعات جانے کی اجازت نہ دینا اور این جی اوز کے ساتھ کام سے روکنے کے فیصلے شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا تاکہ طالبان پر واضح ہو سکے کہ انہیں اپنے اقدامات کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے