پشاور (مانند نیوز ڈیسک)سانحۂ پشاور میں ملوث خودکش بمبار کی پولیس لائن میں داخل ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔حملے کا ملزم دوپہر 12 بج کر 33 منٹ پر خیبر روڈ پولیس چیک پوسٹ سے پولیس لائن میں داخل ہوا۔ہیلمٹ پہنا ملزم 12 بجکر 38 منٹ پر موٹرسائیکل پیدل لے کر پولیس لائنز کی پارکنگ پہنچا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پارک کر کے ملزم بغیر تلاشی پولیس لائنز میں داخل ہوا۔پولیس کے مطابق آخری سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزم 12 بجکر 42 منٹ پر پولیس لائن کی مسجد کی طرف جاتے ہوئے دِکھ رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 1 بج کر 17 منٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔یاد رہے کہ گزشتہ پیر کو ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے