جمرود(مانند نیوز)جمرود پریس کانفرنس میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر خان خیل قبیلے کے مشران ملک اسرار اور ملک عبدلظاہرنے مندری خیل تپہ احتجاج کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غنڈی زمین معاملاپچھلے پانچ چھ سالوں سے چلا آرہا تھااور شیر خان خیل قبیلے نے تمام اس زمین پر آباد کاری سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کر چکا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ مندری خیل نے مختلف فورم پر اٹھایا جن میں پولیٹیکل انتظامیہ، فاٹا ٹربیونل،کمشنر پشاور ڈویژن اورہائی کورٹ شامل ہیں جبکہ ملک عطاء اللہ نے بھی ہمارے مابین فیصلہ کرچکے ہیں اور اس کے بعد بھی قومی جرگوں نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر انہوں نے اس کیس کی پیروی کی جس کے بعد تمام اداروں نے شیر خان خیل قبیلے کے حق میں فیصلہ دیالیکن جب ہم نے مذکورہ زمین پر آبادکاری کی تو مندری خیل نے بلا جواز احتجاج شروع کردیا اور مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی جوکہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اورہر فورم پرمندری خیل کی جانب سے دائر درخواستوں کی پیروی کی اس لئے مندری خیل کے لوگوں کا احتجاج بلا جواز ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے