جمرود(مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ ہمارے ساتھ ناروا سلوک بند کرکے غیر جانبدار رہیں،گرفتار بزرگوں کو رہا کیا جائے۔ تپہ مندری خیل مظاہرین کا مطالبہ قوم کوکی خیل کے ذیلی شاخ مندری خیل کے مشران و کشران نے باب خیبر سے جمرود پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر انتظامیہ کے خلاف جملے درج تھے۔ مظاہرین میں شامل یارا جان،کریم آفریدی،مقبلی اور فاروق نے ضلعی انتظامیہ جمرود کے افسران کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہاکہ تپہ مندری خیل کا تپہ شیر خان خیل کے ساتھ زمینی تنازعہ چل رہا ہے جبکہ جمرود ضلعی انتظامیہ افسران جانبداری کا مظاہرہ کرکے خلاف قانون کام کررہے ہیں اور باقاعدہ فریق بن چکے ہیں اور ہمارے بزرگوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کھول کر دوسری فریق کی طرف داری کرکے ہمارے ساتھ ذیادتی کررہی ہے۔مظاہرین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا اور غیر جانبداری نہ رہے اور ہمارے گرفتار بزرگوں کو رہا نہ کیا گیا تو نہ ختم ہونا والا احتجاج شروع کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے