ہنگو(مانند نیوز) ناموس صحابہ و اہل بیت ترمیمی بل کی قومی اسمبلی سے منظوری تاریخی ایونٹ ہے۔ ملک سے فرقہ واریت اور بد امنی کے خاتمے کے لئے یہ بل کلیدی کردار ادا کرے گا۔ سینیٹ سے بل کو منظور کروا کر قانون کا حصہ بنایا جائے، مولانا عبد اکبر چترالی و دیگر بل کے محرکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت ضلع ہنگو کے صدر مولانا ظفر الرحمان، جے یو آئی کے رہنماء مولانا مسعود رحمان، اشاعت توحید کے مولانا عبد الوکیل، سنی سپریم کونسل کے حسن خان ایڈوکیٹ، مفتی عمران، مفتی یونس قاسمی و دیگر نے اہل سنت والجماعت ضلع ہنگو کے زیر اہتمام منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا یوسف اورکزئی، اے این پی کے رہنماء گل صاحب شاہ، امن کمیٹی کے رہنماوں شاد خان شنواری، حاجی زیارت گل، ٹکا خان، حاجی عزت خان، مولانا رحمت اللہ زار و دیگر بھی موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ظفرالرحمان و دیگر نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں لچک کی وجہ سے صحابہ کرام اہل بیت کی شان میں گستاخی کے دل خراش واقعات رونما ہوتے رہے کیونکہ ان سنگین جرائم کی سزائیں بہت معمولی نوعیت کی تھی تا ہم قومی اسمبلی کے ممبر مولانا عبد الکبر چترالی اور قومی اسمبلی کے ممبران نے ناموس رسالت ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کروایا اب یہ بل سینیٹ سے پاس ہونے کے بعد صدر مملکت کے پاس جائے اور ان کے دستخط سے یہ قانون بن جائے گا۔ مولانا ظفر الحمان، حسن خان ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا کہ ملک میں موجودہ افراتفری اور بد امنی کا راستہ روکنے کے لئے اس بل کا قانون بننا وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب کی توہین انبیاء کے شان میں گستاخی اور صحابہ کرام اور اہل بیت کی شان میں گستاخیوں جیسے دل خراج واقعات کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ایسے بد بختو کو عبرت ناک سزا سے دوچار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ فوری طور پر سینیٹ کے اراکین کے اس ترمیمی بل کو فوری پاس کرے اور صدر مملکت اس پر دستخط کرے۔ پریس کانفرنس کے دوران مشران نے پشاور پولیس لائن میں مسجد میں ہونے والے دھماکے اور تاندہ ڈیم میں معصوم بچوں کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے پر انتہائی دکھ و غم کا اظہار کیا گیا اور ان واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔