تخت بھائی(مانند نیوز)ڈی آر سی تخت بھائی سرکل کا پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کے لئے تعزیتی اجلاس۔ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار اور پسماندہ گان سے اس لخراش سانحے کو برداشت کرنے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس زیر صدارت ڈی آر سی کے رجسٹرار حاجی محمد بشیر خان منعقد ہوا۔ جس میں دیگر ممبران قمرزمان خان ایڈوکیٹ، محترمہ شکیلہ زمان ایڈو کیٹ، حاجی جہانزیب سالک، ڈاکٹر جان عالم، ظفر خان، لعل بادشاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سانحہ پولیس لائن پشاور میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے لئے دعائے مغفرت مانگی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور پسماندہ گان کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی حوصلہ پید ا کرنے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔ اجلاس میں انہوں نے مطالبہ کیا گیا کہ وقوعہ میں ملوث ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے اور آئندہ کے لئے ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں