بریکوٹ (مانند نیوز) ریسکیو بونیر نے ماہ جنوری 2023کی کارکردگی جاری کردی۔ریسکیو بونیر 1122نے  ریسکیو1122 بونیر جنوری 2023 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردیَ۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کے ہدایت پر ریسکیو 1122 بونیر نے ماہ جنوری 2023ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ 264سے زائد ایمر جنسیز میں خدمات فراہم کی۔جن میں 52ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کی گئیں۔ 195 میڈیکل،05 آ تشز دگیاں، 05 ریکوری اور 06 جرائم کے واقعات رونما ہوئے۔ ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 150 مریضوں کو جس میں 80 ضلع کے اندر اور 70 ضلع کے باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔کنٹرول روم کو جنوری کے مہینے میں 8868 کالز موصول ہوئیں، جسمیں 5163 سے زائد غیر ضروری اور فیک کالز بھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ ڈاریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پر ضلع بھر میں حادثات کے شرح میں کمی لانے کیلے کمیونٹی میں فار سیفٹی اور زندگی بچانے کی عملی تربیت فراہم کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے