چترال (مانند نیوز) ضلع اپر چترال  کے محتلف برف پوش میدانوں میں ونٹر سپورٹس یعنی سرمائی کھیلوں کا ٹورنمنٹ نہایت کامیابی کے ساتھ احتتام پذیر ہوا۔ سرمائی کھیلوں کا افتتاحی تقریب پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی مہمان حصوصی تھے جنہوں نے ان کھیلوں کا افتتاح کیا۔   ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے موسم سرما میں جب برف باری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرتا ہے تو  کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی گھروں میں محصور ہوکر بوریت محسوس کرتے ہیں ان کی بوریت حتم کرنے اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی چاق و چوبند اور خوش و حرم رکھنے کیلئے سرمائی کھیلوں کے اس ٹورنمنٹ کا انعقاد کرایا گیا تاکہ لوگوں کا بوریت حتم ہوکر اس سے محظوظ ہوسکے۔سرمائی کھیلوں کے اس ٹورنمنٹ میں پہلی بار خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیاجنہیں عوام نے بہت سراہا۔ ونٹر سپورٹس ٹورنمنٹ میں گلگلت بلتستان سے بھی خواتین اور حضرات  پر مشتمل محتلف ٹیمیں چترال آئے تھے جن کی حوصلہ افزائی کیلئے  گلگت بلتستان سے تماشائی اور کھیل کے شوقین لوگ آئے تھے۔  سرمائی کھیلوں کا انعقاد اپر چترال کے مختلف نوعیت کے کھیل کے میدانوں سے منعقد ہوکر  ائس ہاکی گراؤنڈ پرواک میں احتتام پذیر ہوئے۔ فائنل میچ گلگلت بلتستان اور چترال کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔برفانی ہاکی اور سنو سکینگ کے   خواتین اور مردانہ دونوں ٹیموں کے مقابلوں میں گلگلت بلتستان کی ٹیم کامیاب ہوکر فائنل ٹرافیاں اپنے نام کردی اس کھیل میں چترال کے مردانہ اور زنانہ ٹیمیں رنر اپ ٹیمیں قرار دی گئی جبکہ ونر ٹیم کا سہرا گلگلت کے حصے میں آیا۔ سرمائی کھیلوں کے احتتامی تقریبات کے موقع پر  فدالکریم  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال مہمان حصوصی تھے ان کے علاوہ اس موقع پر شاہ عدنان  اسسٹنٹ کمشنر مستوج، نوید احمد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے منتحب ممبران، گلگت بلتستان سے ائے ہوئے کھلاڑی ومہمانان اور کثیر تعداد میں تماشائیوں نے  بھی شرکت کی۔ائس ہاکی چمپیئن شپ میں گلگت بلتستان کے ٹیموں نے سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سرمائی کھیلوں کے ٹورنمنٹ کے دوران برف پوش پہاڑوں سے اڑ کر مقامی پیرا گلائیڈر  یعنی چھتری برداروں نے بھی بہترین اڑان کا مظاہرہ کیا جو برف ہی کے میدان پر اترتے تھے۔ٹورنمنٹ کے دوران برف کے میدان پر جیپ ریلی کا مقابلہ بھی ہوا۔جبکہ کھلاڑیوں کا خون گرمانے کیلے بینڈ پارٹی مسلسل اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔  سرمائی کھیلوں کے ٹورنمنٹ کے احتتام پر  مہمان خصوصی نے  دیگر مہما نوں کے ہمراہ اس ٹورنمنٹ  میں کامیابی حاصل کرنے والے  ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافی  بھی تقسیم کئے۔ شدید سردی کے باوجود زندہ دل لوگوں نے برف کے میدان پر ان کھیلوں سے لطف اٹھایا اور ان کی خون گرمانے کیلئے ساتھ ساتھ میوزیکل بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے تاہم پشاور مسجد میں بم دھماکے کے بعد احتتامی تقریبات نہایت سادگی سے منائے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے