جمرود(مانند نیوز)جمرودانتظامیہ یکطرفہ مداخلت چھوڑ دیں دونوں فریقین کی مرضی کے بغیر ڈیمار کیشن منظور نہیں، انصاف نہ ملا تو پولیو سے بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہوجائے گے۔ قبیلہ مندری خیل مشران تفصیلات کے مطابق ضلع خیبرتحصیل جمرود میں قوم کھٹیاخیل کی زیلی شاخ قبیلہ مندری خیل کے مشران محمد کریم آفریدی،سید کریم افریدی،مقبلی خان،گل محمد افریدی،حبیب خان،گل رحیم اور عبداللہ و دیگر نے ہر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخی پل میں واقعی اراضی ہمارے ملکیت ہے اس پر عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس پر کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا جبکہ دو دفعہ قومی فیصلہ ہمارے حق میں ہوا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ مخالف قبیلہ شیر خان خیل کی طرف داری کررہے ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ طرف داری کے بجائے حق کا ساتھ دے۔پشاور کورٹ کے آرڈر ہے کہ دونوں فریقین کے رضامندی سے ڈی مار کیشن کی جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ کس فریق کے ساتھ زمین زیادہ ہے تاہم ضلعی انتظامیہ افسران طرف داری کرتے ہوئے صرف ایک فریق اور توڑے حصے کی ڈی مار کیشن کررہے ہیں۔شیر خان خیل کہہ رہے ہیں کہ مندری خیل ہمارے بھائی ہے اگر مندری خیل انکے بھائی تو پھر مندری خیل کو پورا حصہ دیا جائے۔مندری خیل قبیلے کے مشران نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے جمرود نے ہمارے بزرگ لوگوں کو پکڑ کر جیل میں قید کیا ہے جس میں ہمارے ایسے جوان شامل ہیں جو کہ طلباء ہے اور انکا تعلیمی حرج ہورہا ہے۔مندری خیل قبیلے کے لوگ پرامن لوگ ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ زور زبردستی کررہی ہے۔اگر انتظامیہ نے طرف داری نہیں چھوڑی تو ہم چھ ہزار ابادی پر مشتمل قبیلہ انسدادِ پولیو مہم سے بائیکاٹ کریں گے اور باب خیبر پر نہ ختم ہونے والا احتجاج کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے