جمرود(مانند نیوز)پشاور پولیس لائن بم دھماکہ قابل مزمت ہے امن و امان کی بحالی میں پاک فوج کے ساتھ ہے،نوجوان امن و امان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔پیرذادہ پیر آفریدی تفصیلات کے مطابق جمرود کے علاقے وزیر ڈھنڈ کے رہائشی سماجی کارکنوں پیرذادہ پیر آفریدی،ظریف خان افریدی،فلک نیاز آفریدی،سرتاج آفریدی نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور بم دھماکہ قابل مزمت ہے کیوں کہ اس میں پولیس سمیت قیمتی جانیں ضائع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے قبائلی علاقوں سمیت پورے ملک میں امن قائم ہے اس امن کو خراب کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کے لیے آگے ہوتے ہے ملک میں کرونا کے خلاف جنگ سے لے کر امن کی قیام کے لیے جنگ تک فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے تباہ کاریوں اور ریکسیو آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر ہم پاک فوج کے شکر گزار ہے اور ان کے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان 64 فیصد کی آبادی ہے اور ملک دشمن کا ہدف یہ نوجوان ہے اس لیے ہمارا نوجوانوں سے اپیل ہے کسی کے بہکاوے میں نہ آئے اور ملک کی ترقی امن و امان میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی میں ہم پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ دے گے اور ہمارے زبان پر پاکستان ذندہ باد پاک فوج زندہ باد کا نعرہ رہے گا۔