پاراچنار (مانند نیوز)پاراچنار سیاسی و سماجی رہنما عشرت علی بنگش اور اس کی بہن خاتون کونسلر سدرہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اللہ کے گھر میں وحشیانہ کاروائی پر آنکھ اشکبار ہے کوئی مذہب عبادت میں مصروف لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا دھماکے کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ قیمتی انسانوں کی ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث اور سہولت کاروں کے خلاف جلد از جلد کاروائی کریں۔سماجی رہنما سید جعفر حسین نے شلوزان ہاؤس پاراچنار میں پولیس شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔جس میں ضلع کرم ڈی پی او عبدالصمد خان، بلدیاتی نمائیندوں سمیت TMO کرم سید بہار حسین،سول سوسائٹی کے آفراد شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈی پی او کرم عبدالصمد خان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پاکستان کے اداروں کو کمزور کرنے کے لیے اس قسم کی بزدلانہ حملے کرتے ہیں۔ہمارے جوان ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ حملوں کی مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم اپنے شہدا کی خون سے زندہ ہے۔اوراپنے وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے