بٹ خیلہ(نمائندہ مانند) پاکستان مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ کے ضلعی صدر سجاد خان نے کہا ہے کہ صوبے کی نازک صورت حال کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی قیادت امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہو جا ئے انھوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے آل پارٹی کانفرنس کے انعقاد کے فیصلے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا شولوئی یو سی طو طہ کان میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے انھوں نے تحریک انصاف کی جانب سے اے پی سی کے بائیکاٹ کے فیصلے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ 470ارب روپے کا حساب مانگنا پوری قوم اور وزیر اعظم کا حق ہے جبکہ تحریک انصاف کا فرض ہے کہ فوری طور پر صوبے کے امن اور ترقی کیلئے وفاق کی جانب سے ملنے والی خطیر رقم کا حساب دیں انھوں نے کہاکہ حساب دینے کی بجائے پی ٹی آئی قیادت کے سیخ پا ہو نے سے ثابت ہو تاہے کہ دال میں کچھ ضرور کالا ہے اس موقع پر پی ٹی آئی ورکرز عبید خان اور عبدالعزیز وغیرہ اور دوسری جماعتوں کے کارکنان نے کثیر تعداد میں مسلم لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا اجتماع سے ارشد علی سلیم خان مو من خان اور نذر حسین نے بھی خطاب کیا لیگی قائدین نے نئے شامل ہونے والوں کو سبز ٹو پیاں پہنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے