لاہور(مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد کے سیکٹر10 میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کوگرانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے وقت امپورٹڈ حکومت نے پھر بے حسی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے آئی 10سیکٹر میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کو گرا کر حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ وینڈر کارٹس ہماری حکومت نے احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت دی تھیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریبوں، کمزوروں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت اور غیر انسانی فعل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے