اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے اور عزت کے ساتھ رہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اپوزیشن میں ملک نیچے جائے، وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے موجودہ دور میں گرفتار اور قتل ہونے والے افراد کی تصویر اور نام درج کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔سابق وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ردعمل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ کا مقصد ملک کی سکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا اور سیاسی ماحول کو گندا کرنا ہے۔اسحاق ڈار نے لکھا کہ عمران خان کی جانب سے دنیا میں 27 نمبر کی معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچانا ان کی بدانتظامی، نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے بھرمار دور کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا خمیازہ آج پاکستان کے عوام ناقابل برداشت مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے جب سے خود غرض اور تکبر میں مبتلا عمران خان کو آئینی طریقے سے وزارت عظمی کی کرسی سے ہٹایا گیا تو وہ پاگل ہو چکے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے طور پر عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان اور قومی سلامتی کے لیے ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی لیکن اس پر عمران خان کا احمقانہ ردعمل انتہائی حیران کن ہے۔اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ انتہائی معذرت کے ساتھ، عمران خان چاہتے ہیں ملک عزت کے ساتھ آگے بڑھنے کے بجائے نیچے جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے