اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کے گورنرز کو بھی اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ای سی پی کے مطابق لا ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں۔یاد رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی تحلیل کی جاچکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے