ہنگو(مانند نیوز) اورکزئی پولیس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سینہ تان کر فرائض انجام دھلے رہی ہیں۔ پشاور پولیس لائن واقعہ کے بعد پولیس فورس میں ایک نیا جزبہ جنون اور استقلال پیدا ہوا ہے۔ پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان سے پولیس کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نظیر خان نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اورکزئی پولیس کے تمام افسران اور جوان بھی موجود تھے۔پولیس دربار میں شرکاء نے والہانہ انداز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملک و قوم کیساتھ وفاداری کے عزم کی تجدید کی۔ پولیس دربار سے خطاب میں ڈی پی او اورکزئی نظیر خان نے پشاور پولیس لائن دھماکے میں ہمارے جوانوان نے جام شہادت نوش کیا ہم کبھی بھی دہشت گردوں ملک دشمنوں اور سماج دشمنوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہیں اور قوم ہم پر اعتماد کرتی ہیں اور ہم اپنے وردی کے مقدس کو ہر لحاظ سے برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ اس موقع پر اورکزئی سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل تسنیم بھی موجود تھے اور انہوں نے پولیس جوانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی مورال کی تعریف کی۔