ہنگو(مانند نیوز) ہنگو اور اورکزئی کی محرومیوں کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ نوجوان نسل کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ انفراسٹرکچر نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ گیس رائلٹی کا اربوں روپیہ بھی عوام کو کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کر سکا۔ اورکزئی اور ہنگو کے عوام کی محرومیوں کا آزالہ کرنا میرا عزم ہے۔ اکابرین اور علماء کرام فلاحی کاموں میں جس طرح میرا ساتھ دے رہے ہیں وہ قابل فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی اور کاروباری شخصیت حافظ عبد الہادی اورکزئی نے اپنے رہائش گاہ پاکستان ہاوس میں ہنگو اور اورکزئی کے صحافیوں سے تفصیلی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ۔ تعالی نے بہت زیادہ وسائل سے نوازا ہے۔ ان وسائل کو عوام کے فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرنا میرا عزم ہے۔ اسی مقصد کیلئے میں جنرل الیکشن میں قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو اور اورکزئی کی سماجی بد حالی صحت تعلیم اور مواصلات کے وسائل، سنیٹیشن کا نی ہونا، پینے کی صاف پانی کے مسائل، نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کا ضیاع، صحت مندانہ سرگرمیوں کا فقدان، انفراسٹرکچر کی بدحالی ان تمام مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ایسے میں ایسی لیڈر شپ کی قومی اسمبلی میں ضرورت ہے جو اسمبلی میں عوام کی حقوق کی بات کر سکے۔ عبد الہادی اورکزئی نے کہا کہ سوات، دیر، صوابی اور مردان سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں ہنگو ہر لحاظ سے پسماندہ ہے۔ کاروباری سرگرمیاں نہیں، نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے بند ہے ایسے میں علماء کرام اور اکابرین علاقہ میرے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں اور میں ہنگو اور اورکزئی کی ترقی کیلئے جامعہ منصوبہ بندی رکھتا ہوں۔ حافظ عبد الہادی اورکزئی نے کہا کہ انتہائی کھٹن حالات میں ہنگو اور اورکزئی کے صحافی برادری اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ایسے میں ان کی استعداد کار بڑھانا اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی وہ سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے ایسے میں اتحاد و اتفاق ہماری ترجیح ہونی چاہئیے، افواج پاکستان سیکورٹی اداروں اور پولیس نے جانوں کے نذرانے دیکر اس وطن کی حفاظت کی اور عوام کو تحفظ فراہم کیا، ہمیں ہر قسم کے تعاصب سے باہر نکلنا ہوگا۔