شیرگڑھ (مانند نیوز) ٹکر تخت بھائی وی سی ون چیئرمین حاجی حامد خان کے گھر ڈکیٹی میں ملوث ملزمان گرفتار۔ مال مسروقہ بھی برامد۔ تخت بھائی کے تاریخی گاؤں ٹکرمیں 16 دسمبر کی درمیانی رات کو ویلج کونسل ٹکر 1کے چیئرمین اور اے این پی کے رہنماء حاجی حامد خان کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کے ایک خاتون سمیت 6ڈکیت گرفتار۔ چھینی گئی 31 لاکھ روپے نقد،32تولے سونا، دو کلاشنکوف، ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اور موٹرسائیکل برآمد۔ ڈکیت گروہ تخت بھائی سرکل، لوند خوڑ، رستم گردونواح کے علاوہ صوابی پولیس کو کئی ڈکیتی کے دلیری واردات میں مطلوب تھے۔تفصیلات کے مطابق 16دسمبر کی درمیانی رات کو ویلج کونسل ٹکر1 کے چیئرمین حاجی حامد خان کے گھر میں درجن مسلح نقاب پوش ڈاکوں داخل ہوئے جنہوں نے گھر کے مکینوں کو ہینڈ ز اپ کرکے 31 لاکھ روپے نقد،32تولے سونا،دو عدد کلاشنکوف، ایک انگلش پستول، ایک لیپ ٹاپ، قیمتی موبائل سیٹس اورزمینوں کے کاغذات چھینے تھے۔ ڈکیتی کے دلیری واردات پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کیا تھا۔واقعے کا ڈی پی او مردان ہارون الرشید خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر احمد یوسفزئی کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیا تھاجنہوں نے تقریبا دو مہینوں کی ا نتھک کوششوں کے بعد ڈکیتی کے واردات میں مطلوب ملزمان تک رسائی حاصل کرکے خورشید، ادریس پسران قاسم ساکنان گدر (ساولڈھیر)،بلال، بشیر پسران ماصل ساکنان بابینی، خلیل عرف پلازہ ولد دلیل سکنہ طور وسمیت ایک خاتون جو ڈکیتی سے پہلے گھروں کی مخبری کرتی ہے مسماۃبلقیس زوجہ خورشید سکنہ گدر ساولڈھیر کوگرفتار کر لیئے جبکہ ڈکیت گروہ کے دیگر چار ساتھی روپوش ہے جن کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے۔دریں اثناء ملزمان کی گرفتاری پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او مردان ہارون رشید خان، ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر احمد یوسفزئی ایس ایچ او لیاقت شاہ خان اور دیگر حکام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور خوب داد دی جنہوں نے ایک بڑے ڈکیت گروپ کو بے نقاب کرکے قانون کی کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔