چکدرہ (مانند نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کا14فروری یوم حیاء ڈے پردرس قرآن کا انعقاد۔ گزشتہ روز جامعہ ملاکنڈ میں حیاء ڈے منانے کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام خصوصی درس قرآن کا انعقادکیا گیا،جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ حافظ حنیف اللہ نے یوم حیاء ڈے پر درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حیاء ایمان کا حصہ ہے۔ فتنے کے اس دور میں ہم نے مغرب کے سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مغرب کے مکروہ سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ مغرب مسلمانوں کے اندر بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کیلئے سازشیں کررہا ہے جس کو ناکام بنانے کیلئے ہم میں اسلامی روایات کو فروغ دینا ہوگا اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی کو سنوارنا ہوگا اور ایک ایسی قوم بن کر آنا ہوگا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری جامعہ ملاکنڈ معاز خان اور کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھے۔