کرک (مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے منیجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے پی ایچ ڈی سکالر سجادعلی خان نے پیر کے روز یونیورسٹی میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے ـ
اس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ سجادعلی خان کے سپروائزر منیجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فقیر سجادالحسن تھے جبکہ انکے بیرونی ممتحنین کامسیٹس یو نیورسٹی اسلام آباد واہ کیمپس کے ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ سٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد یار خان اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے بزنس سکول کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد انیس خان تھے جبکہ اندرونی ممتحن خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک کے ڈیپارٹ…