کرک (مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک نے بی اے بی ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹو کے ضمنی امتحانات برائے سال2022 کے امتحانی شیڈول کا اعلان کیا ہے جو 27 فروری 2023 سے شروع ہونگے ۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر نے بتایا ہےکہ ضمنی امتحانات میں صرف پہلے سے رجسٹرڈطلباء وطالبات اور امیدوار امتحان دے سکتے ہیں ـانہوں نے مزید بتایا ہے کہ امیدواروں کو رول نمبر انکے دیے گئے پتہ پر ارسال کئے جارہے ہیں تاہم اگر کسی کو رولنمبر ملنے میں دشواری ہو تو وہ یو نیورسٹی کے امتحانی سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیںـ