بٹ خیلہ (مانند نیوز) جماعت اسلامی ملاکنڈ کی طرف سے بٹ خیلہ میں سانحہ پشاور کے خلاف امن مارچ کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے امن بحالی کے لیے نعرے بازی کی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ظفرپارک سے پرانہ بس سٹینڈ تک تین کلومیٹر ریلی نے بعد ازاں جلسہ کی شکل اختیار کی، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر و سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید بختیار معانی، سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان، ضلعی امیر شہاب حسین،سابق امیر مولانا جمال الدین، پرائیوٹ ایجوکیشن نٹ ورک کے صوبائی سینئر نائب صدر امجد علی شاہ،مولانا ارشاد،اے این پی کے ضلعی صدر اعجاز خان، ٹریڈ یونین کے صدر زوار خان، جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی امیر مولانا جاویداور کونسلر اتحاد کے محمد الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریاست میں امن کی ذمہ داری حکمرانوں اور اداورں پر عائد ہوتی ہیں، مگر پشاور سانحہ پر نہ کسی حکمران نے حق ذمہ داری ادا کی، نہ آئی جی پی اور نہ کور کمانڈر نے استعفیٰ دے دیا، جو کہ قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں امن مارچ کے علاوہ مہنگائی مارچ کا اعلان کردیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نظریاتی اور مخلص کارکن بغیر کسی سیاسی ایجنڈہ کے شامل ہوجائے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ائی ایم ایف کی ایجنڈہ پر ہر چیز کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے جبکہ مزید اضافہ کیاجارہاہے، ہمیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی اور کمرتوڑ مہنگائی منظور نہیں گزشتہ او رموجودہ حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں، انہیں بھی اسٹیبلشمٹ نے سلیکٹ کیا جبکہ موجودہ حکمران بھی اسٹیبلشمنٹ کے پیدوار ہے اس لیے وہ سلیکٹرز اور یمپورٹرز کو خبر دار کرتے ہیں کہ نااہل حکمرانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ملک و قوم کو تحفظ فراہم کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے