ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) گومل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن (آئی ایف ایس این)اور ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے باہمی اشتراک سے ”تحقیقی پراجیکٹ لکھنے اور جمع کرانے” بارے قائداعظم کیمپس میں سیمینار کا انعقاد کروایا گیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان تھے ۔سیمینار کے ریسورس پرسن ڈائریکٹر اورک و ڈائریکٹر فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان ایسوسی ایٹ پروفیسر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ‘میڈم بشری عذیر، کوارڈینیٹر قائداعظم کیمپس گومل یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ نور،ڈائریکٹر آئی ایف این ڈاکٹر صدف جویریہ سمیت دیگر شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز آئی ایف ایس این کے طالبعلم حماد نے تلاوت کلام سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم اقرا رباب نے سر انجام دیئے۔سیمینار کی آرگنائزر ڈائریکٹر آئی ایف ایس این ڈاکٹر صدفہ جویریہ تھیں۔ سیمینار میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم اقراء رباب نے سر انجام دیئے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار نے کہا کہ یونیورسٹیوں کاکام علم و تحقیق کو فروغ دینا ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کے سیمیناروں کے انعقاد سے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور انہیں دو رے جدید میں تحقیق کے حوالے سے آنے والی جدید ٹیکنالوجی کا بھی پتہ چلتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا انتہائی مشکور جن کی وجہ سے اس کامیاب سیمینار کا انعقاد ممکن ہوا اور میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر صدف جویریہ اورڈائریکٹر اورک ڈاکٹر برکت اللہ خان اور انکی پوری ٹیم کو جن کی وجہ سے یہ سیمینار کامیاب ہوا۔ڈاکٹر جبارنے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے اساتذہ کو چاہئے کہ بڑھ چڑھ کر اپنے پراجیکٹ جمع کرواکے ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر برکت اللہ خان کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ جتنی زیادہ تحقیقی سرگرمیاں گومل یونیورسٹی میں ہوگی اتنے ہی زیادہ ہمارے طلباء اس سے مستفید ہونگے جس سے ایک طرف تو قدیم جامعہ گومل اور ہمارے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان کا نام روشن ہوگااور دوسری طرف یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی ۔سیمینار کے ریسورس پرسن ڈائریکٹر اورک و ڈائریکٹر فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان ایسوسی ایٹ پروفیسر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد،میڈم بشری عذیرنے اپنے تحقیق کے بارے میں طلبا کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہما ن خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان نے ریسورس پرسن ڈاکٹر برکت علی خان اور میڈم بشری عذیر کو اعزازی شیلڈ اور دیگر شرکا میں شیلڈز وسرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔