ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد یوسف کی ہدایات پر عملدرآمد جاری، آج میانوالی کے نجی تعلیمی ادارے میں تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق میانوالی کے بڑے نجی تعلیمی ادارے سپیریئر گروپ آف کالجز میانوالی کیمپس میں موٹروے سی پیک پولیس کے ساتھ ایک باہمی یادداشت پہ دستخط کیۓ گۓ اور موٹروے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سہولیات میں رعایت برتی گئ۔ MOU کی اس اہم تقریب کا انعقاد میانوالی سپیریئر گروپ آف کالج میانوالی کیمپس میں کیا گیا جس میں موٹروے پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے اس تعلیمی ادارے کی طرف سے خصوصی رعایت کا اعلان کیاگیا۔