ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سیشن کے داخلوں کے سلسلے میں افتتاحی تقریب کاانعقاد، افتتاحی تقریب میں گومل میڈیکل کالج کے طلباء کوسفید کوٹ زیب تن کرائے گئے جبکہ تقریب میں طلباء کے والدین کو خصوصی طورپر مدعوکیاگیا،اس موقع پر والدین کے سامنے گومل میڈیکل کالج کاڈسپلن پیش کیاگیا اورانہیں بریف کیاگیاکہ کس طرح طلباء نے اساتذہ اورفیکلٹی کاساتھ دینا ہے، افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹیوگومل میڈیکل کالج ڈاکٹرنسیم صباء نے شرکاء سے خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خا ن میں داخلوں کے سلسلے میں پروقارافتتاحی تقریب کا انعقادکیاگیا جس میں نئے داخل ہونے والے میڈیکل کے طلباء کو سفید کوٹ پہنائے گئے ۔ تقریب کاافتتاح کیک کاٹ کرکیاگیا۔اس موقع پرکالج انتظامیہ نے طلباء کے والدین کو خصوصی طورپر مدعوکیااوران کے سامنے گومل میڈیکل کالج کاڈسپلن رکھاگیا اورانہیں بریف کیاگیاکہ کس طرح طلباء نے پانچ سالوں میں اساتذہ اورفیکلٹی کاساتھ دیناہے ۔ اس موقع پر طلباء سے اس عزم کاحلف لیاگیاکہ پانچ سالوں میں بہترین معالج اورمعاشرے کا بہترین انسان بن کر سامنے آناہے جس پر تمام طلباء نے اعادہ کیاکہ وہ مسیحابن کرانسانیت کی خدمت کریں گے ۔ نئے سیشن کے داخلوں کی افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹیوگومل میڈیکل کالج ڈاکٹرنسیم صباء ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ چیف ایگزیکٹیومیڈیکل کالج ڈاکٹرنسیم صباء نے خطاب میں کہاکہ میراتعلق پسماندہ ضلع ٹانک سے ہے اورآج اپنے ساتذہ کی محنت اوروالدین کی دعائوں کی بدولت اس مقام پر ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر اداکررہی ہوں ۔ڈاکٹرکاکردارمعاشرے میں مسیحاکی مانند ہے ۔انہوں نے کہاجس نے ایک زندگی بچائی گویااس نے پوری انسانیت کوبچایا ۔ڈاکٹرکوخدمت کے جذبے سے سرشارہوناچاہیے اوردکھی انسانیت کی خدمت فرض سمجھ کرکرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ طلباء کو اپنی کردارسازی پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔ تقریب کے آخرمیں نئے داخلہ لینے والے میڈیکل کے طلباء نے پودالگایااوراس عزم کااظہارکیا کہ جس طرح و ہ اپنے پیشے کی تکمیل کیلئے تیاری کرتاہے اسی طرح وہ اپنے لگائے ہوئے پودے کی بھی آبیاری کرے گا ۔واضح رہے کہ ہرنئے طالبعلم کی نگرانی سینئر سال دوئم کے طالبعلم کے سر ہوتی ہے کہ وہ کس طرح اپنے کرداراورلگائے گئے پودے کی پرورش کررہاہے۔گومل میڈیکل کالج میںنئے سیشن کے داخلوں کی افتتاحی تقریب میں والدین وتعلیمی حلقوں نے گومل میڈیکل کالج کی چیف ایگزیکٹیونسیم صباء کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی اورانہیں بہترین نظم وضبط اورتعلیمی ماحول فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔