اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایلون مسک کی کمپنی کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی اجازت سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کردی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر اور بین الاقوامی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی ایک کمپنی ’’اسپیس ایکس‘‘ بھی ہے، یہ کمپنی خلا میں نجی طور پر سیٹلائٹ بھیجتی ہے۔
اسپیس ایکس ہی کا ایک ذیلی ادارہ اسٹار لنک بھی ہے جو دنیا کے مختلف ملکوں میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اسٹار لنک پاکستان میں بھی اپنے آپریشنز کا آغاز کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں کمپنی نے اجازت کے لئے پاکستان میں مجاز ادارے پی ٹی اے کو درخواست دے رکھی ہے۔
پی ٹی اے دستاویزت کے مطابق اسٹار لنک نے پاکستان میں آپریشنز کے لئے ٹیکنیکل اوربزنس پلان جمع کروا دیا ہے، کمپنی کے سیٹلائٹ ٹو سیٹلائٹ لیزرٹیکنالوجی استعمال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
سماء کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق پاکستان سے باہر ڈیٹا ہوسٹنگ پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اعتراض ہے، اسپارکو اور دیگر اداروں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کو سیکورٹی رسک قرار دیا ہے۔
اسٹیک ہولڈرز کے اعتراض کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی اجازت سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کردی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے