اسلام آباد (مانند نیوز) انسداددہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشتگردی کی دفعات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے دہشتگردی کی دفعات خارج کر دیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا، وکیل عمران خان نعیم حیدر پنجوتھہ و انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے درخواست دی تھی۔اے ٹی سی نے دہشتگردی کی دفعات نکال کر کیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔یاد رہے کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات درج کئے گئے تھے۔