ٹیکنالوجی (مانند نیوز) ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد توئٹر پر مصدقہ اکاؤنٹ کے لئے 12 ڈالر ماہانہ فیس لگائی ، جس پر دنیا بھر سے شور اٹھا لیکن اب فارمز فیس بُک (FACEBOOK) اور انسٹا گرام (INSTAGRAM) کی مالک کمپنی میٹا نے بھی اسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مصدقہ اکاؤنٹس کے لیے ماہانہ فیس کا اعلان کیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بُک اور انسٹا گرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا کہ انسٹاگرام اور فیس بک کے لیے ویب کے لیے 11.99 ڈالرز فی مہینہ اور موبائل کے لیے 14.99 ڈالر ماہانہ لینے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

کمپنی اس فیچر کو سب سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متعارف کرا رہی ہے جس کے بعد اسے دیگر ممالک پر بتدریج لاگو کیا جائے گا۔

میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا کہ میٹا کا مصدقہ اکاؤنٹ (Meta Verified) صارفین کو تصدیق شدہ بیج، تمام پلیٹ فارمز پر تیزی سے سرائیر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ، ترجیحی کسٹمر سپورٹ اور بہت کچھ فراہم کرے گا۔

مارک زکربرگ نے مزید کہا کہ میٹا کا مصدقہ اکاؤنٹ (Meta Verified) حاصل کرنے کے خواہش مند صارف کو کم از کم سرگرمی کے تقاضوں کو پورا کرنے، 18 سال یا اس سے زیادہ عمر ہونے اور سرکاری شناختی دستاویزات بطور ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے