وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا سے تعلق رکھنے والے سیاسی جماعتوں اور وانا کونسلرز اتحاد نے اسسٹنٹ کمشنر وانا دفتر کے سامنے ہنگامی پریس کانفرنس کی، اس موقع پر سابق امیدوار چیئرمین شپ تاج محمد وزیر نے کہا کہ احمدزئی وزیر کے دو اقوام خونئے خیل اور سپیرکئی کے درمیان شکئی منداتہ کے مقام پر کافی عرصہ سے زمینی تنازعہ چلا آرہا ہے، دونوں اقوام ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہے، تنازعہ نے کافی شدت اختیار کی ہے، جسمیں ایک بندہ جان بحق ہوئے تھے، تاج محمد وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان لوئر سے نومنتخب ایم این اے علی وزیر گئے تھے ، دونوں اقوام نے 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ، اس حوالے سے آج سیاسی جماعتوں اور وانا کونسلرز اتحاد نے اسسٹنٹ کمشنر وانا یاسر سلمان کنڈی ، ایڈیشنل کمشنر لوئر وزیرستان ، ڈپٹی کمشنر لوئر وزیرستان ، اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے پاس گئے ، لیکن بدقسمتی سے کوئی آفس میں موجود نہیں تھے، تاج محمد وزیر نے مزید کہا کہ اگر اس تنازعہ میں خون خرابا ہوا ، تو سول انتظامیہ ، پولیس اور سیکیورٹی ادارے ذمہ دار ہونگے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ویلیج کونسل غلجہ کے چیئرمین احمد خان وزیر نے کہا کہ ہم صبح سے حکومت کے ذمہ داروں کے ساتھ ملنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن بدقسمتی سے کوئی موقع پر موجود نہ تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک دونوں اقوام سے رابطے نہیں کیے اور تنازعہ کو سنجیدہ طریقے سے حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ سول انتظامیہ ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے اس خون ریز مسئلہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و نیبرہڈ کونسل ڈبکوٹ کے چیئرمین عابد وزیر نے کہا کہ دونوں اقوام شدید خون ریزی کی طرف گئے ہیں۔ لیکن حکومت ان کھٹن اور مشکل حالات میں خاموش ہے ، جو کہ ان کیلئے شرم کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر وانا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اس وقت جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں موجود ہونا چاہیے لیکن انہوں نے قوم کی پرواہ نہیں کی اور جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا سے دور دوسرے اضلاع میں مزے لے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے