پبی (مانند نیوز ) یسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ ہفتے 203 مختلف ایمرجنسیز پر اپنی خدمات سرانجام دئیں نوشہرہ: نو شہرہ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے گزشتہ ہفتے میں 203 سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ یسکیو1122 ترجمان نبیل خان نے بتایا کہ نو شہرہ کنٹرول روم کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کی رپورٹ سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کو پیش کی گئی ریسکیو 1122 اس وقت نوشہرہ کے 7 ساتھ مختلف سٹیشنوں میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات فراہم کر رہا ہے، گزشتہ ہفتے ریسکیو 1122 نے عوام الناس کو اوسط 6 منٹ اور 30 سکینڈز میں خدمات فراہم کیں، گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع نوشہرہ میں تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث 37 روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جبکہ 152 میڈیکل، 04 آگ لگنے کے واقعات، 05 جرائم، ڈوبنے کے واقعات کی تعداد صفر جبکہ 05 دیگر ایمرجنسیز کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں جس میں 193 افرادکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے میں مختلف ایمرجنسیز کے دوران پانچ افراد جان بحق ہوئے سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے بتا یا کہ ریسکیو 1122 نے ہسپتال سے ہسپتال منتقل کرنے کی 101 ایمرجنسیز میں 101 مریضوں کو بہتر علاج معالجے کے لئے اندرون اضلاع اور بیرونی اضلاع کے ہسپتالوں کو منتقل کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے