پبی (مانند نیوز) معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،بلا تفریق کاروائیاں کریں۔منشیات فروشی،ہوائی فائرنگ نا قابل برداشت ہونگی۔عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ان خیا لات کا اظہا نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود نے چارج سنبھالنے کے بعد افسران کیساتھ تعارفی  اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں وقار احمد SP انوسٹی گیشن، SDPOs,SHOs اور انچارج ٹریفک نے شرکت کی۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ارشد احمد نے نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کو نوشہرہ سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دیکر جملہ اْمور پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شرکاء  اجلاس سے کہا کہ سماج میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔منشیات فروشی اور ہوائی فائرنگ ناقابل برداشت ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انچارج ٹریفک کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلا نمبر،بغیر ہملٹ اور کم عمر ڈرائیوان کیخلاف کاروائیاں عمل میں لاکر ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے