پبی (مانند نیوز ) ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔مشیر۔وزیر۔گورنر بیوروکریٹ اپنے پروٹوکول اور اخراجات فوری ختم کریں۔ ورنہ 22 فروری کو ملک بھر میں دما دم مست قلندر ہوگا ان خیا لات کا اظہارایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب کشمیری اور غلام سرور مرکزی نائب صدر نے پبی پر یس کلب میں نمائندوں سیبات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں۔اور ملک دیوالیہ ہوچکاہے۔IMFسے قرضہ لینے سے ملک دیوالیہ ہونے سے نہیں بچ سکتا۔کرپٹ حکمرانوں نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔اور 75 سال میں ان کرپٹ حکمرانوں نے اتنا قرضہ لیا ہے۔کہ IMF کا یہ رقم سود سمیت قرضوں میں واپس دینا ہوگا۔ ظالم حکمران نے منی بجٹ میں عوام اور ملازمین پر اتنے ٹیکس لگائے کہ وہ اپنے مردوں کو بھی دفنانے کے قابل نہیں۔اگر حکمران وزیر مشیر اور بیوروکریٹ اپنے اپنے پروٹوکول۔اخراجات اور دیگر مراعات ختم کریں۔تو پھر امید کی جاتی ہے کہ ملک ایک دو سال میں دیوالیہ ہونے سے نکل جائیں۔اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیئے۔تو ایپکا پاکستان 22 فروری سے ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع کرینگے۔