شانگلہ (مانند نیوز) شانگلہ کے سرکاری سکولوں میں تعینات قارئین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور مظاہرہ، صوبائی حکومت نے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو اپ گریڈ کیا مگر قرآن مجید اور دینی تعلیم دینے والے قارئین کو بی پی ایس 14دے کر بے توقیری کی گئی جو ظلم ہیں۔ بی پی ایس 16 میں اب گریڈ یشن کی جائے۔ قارئین اور دیگر اساتذ نے شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے احتجاج کیاجس میں مظاہرین نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے حس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو بی پی ایس 16 میں اب گریڈ کردیا تاہم قاریوں کو بی پی ایس 14دے کر بے توقیری کی گئی جو ظلم ہیں۔ قارئین سرکاری سکولوں میں طلباء کو قرآن مجید، دینی تعلیمی اور اسلامی تعلیم کے علاوہ مطالعہ قرآن پڑھاتے ہیں۔ ہائی سکولوں میں تعینات تعلیم یافتہ قارئین اپنے مضامین کے علاوہ دیگر مضامین بھی پڑھاتے ہیں۔ ہائی سکولوں کے تمام اساتذہ اے ٹی،ٹی ٹی،ڈی ایم، پی ٹی کو بنیادی سکیل بی پی ایس 16 دیا گیا ہے جبکہ یکساں تعلیمی قابلیت/ اہمیت کے حامل قارئین اساتذہ کو بنیادی سکیل 14 دے کر احساس محرومی کا شکار کیا گیا۔ یکساں تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر اب گریڈیشن کی جائے۔ قاریوں کو بی پی ایس 14 دے کراس کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہیں لہٰذا اس پر فوری نظر ثانی کر کے ان کو ان کا حق دیا جائے اور انہیں بھی بی پی ایس16 میں اپ گریڈیشن دی جائے۔احتجاجی مظاہرے سے ضلعی صدر قاری اعجاز الحق،جنرل سیکرٹری قاری اختر منیر اور وحدت اساتذہ کے صدر خانزادہ جانباز ودیگر اساتذہ نے خطاب کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرکاری سکولوں میں پرائمری سے لیکر مڈل اور ہائی سے لے کر سیکنڈری تک تمام سرکاری اساتذہ کو اپ گریڈ کیا تاہم اس کے ساتھ یہ ناروا سلوک انتہائی ناقابل برداشت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، بعد میں احتجاجی مظاہروں، ہڑتال اور دیگر آپشنز پر غور کرکے اس کا پیمانہ وسیع کیا جائے گا جس میں قارئین کا سکولوں میں کلاسز کا بائیکاٹ سمیت دیگر آپشنز شامل ہیں۔ شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے منعقد ہوئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر اساتذہ تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ حکومت کو قارئین کو بھی دیگر اساتذہ کی طرح اب گریڈیشن دیگر بی پی ایس 16 دیا جائے تاکہ ان کے بھی مستقبل کے مسائل حل ہو سکے اور اچھی طرح سکولوں میں پڑھاسکیں۔ اساتذہ نے پُرزور مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم فل الفور قارئین کے بی پی ایس 16 میں اپ گریڈیشن کا اعلان کریں۔