کرک (مانند نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک نے جمعرات کے روز اعلیٰ تعلیم میں کوالٹی ایشورنس کے طریقہ کار پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔یونیورسٹی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا عمران اللہ مروت سیمینار کے ریسورس پرسن تھے۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے تمام تعلیمی شعبوں کے سربراہان اور سیکشنوں کے سربراہان کے علاوہ الحاق شدہ کالجوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔عمران اللہ مروت نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیوں اور کالجوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی کوالٹی ایشورنس پالیسیوں کے ساتھ ہم.اہنگ کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی، مالی اور انتظامی معاملات کو مناسب اداروں اور گورننگ باڈیز کے ذریعے چلایا جارہا ہے اور تعلیم میں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کوالٹی ایشورنس پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک یونیورسٹی میں اندرونی اور بیرونی کوالٹی ایشورنس پڑتال کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ایچ ای ڈی نے صوبے کے بی ایس لیول کے کالجوں کے لیے کوالٹی ایشورنس کاایک بہتر طریقہ کار وضع کیا ہے۔ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور نے بتایا کہ صوبے کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں کوالٹی ایشورنس کا کم از کم بینچ مارک برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تدریسی اور گورننس کے نظام میں بہتری لانا تعلیمی ایکسیلنس کے اہم اعشاریوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لیے ایچ ای سی اور ایچ ای ڈی کے متعین کردہ کوالٹی ایشورنس طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی۔اس سےقبل اپنے خطاب میں ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک محمد شاہ دین نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام ملازمین تعلیمی، مالیاتی اور انتظامی امور میں کوالٹی ایشورنس کے ذمہ دار اور جوابدہ ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک ڈاکٹر نصیر اقبال نے بھی یونیورسٹی کے کوالٹی ایشورنس ڈائریکٹوریٹ کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے