ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبہ ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(ڈی پی ٹی) میں فزیو تھراپی میں پوسٹر اینڈ ماڈل ایگزیبشن کاا نعقاد کیا گیا ۔جس میں ججز کے فرائض ڈائریکٹر اورک اورچیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان’ڈائریکٹر گومل سنٹر فار فارماسوٹیکل سائنسزڈاکٹر فضل الرحمن ‘ پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ تھے جبکہ انکے ہمراہ کوارڈینیٹر فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر آصف نواز سمیت اساتذہ اور ڈی پی ٹی کے طلباء کی تعداد موجودتھی۔ ایگزیبیشن کے ججز نے طلباء کے مختلف سٹالز کے دورہ کئے جس میں طلباء نے اپنے متعلقہ فیلڈ بنانے ہوئے ماڈل کے بارے میں مہمانان گرامی کو تفصیل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ججز نے کہا کہ اس طرح کی تعلیمی سرگرمیاں طلبا کیلئے انتہائی ضروری ہوتی ہیں اور طلبا کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے پروگرام کا اختتام پر ایگزیبیشن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔آرگنائزیشن میں ڈاکٹر آصف نواز، ڈاکٹر ارم فاروق، ڈاکٹر انصار، ڈاکٹر عابد،ڈاکٹر مرینہ اورڈاکٹر حمیرا تھیں۔
از طرف !راجہ عالم زیب
پی آر او گومل یونیورسٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے