ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک میں نئے آنیوالے طلباء کیلئے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش سمیت ، ٹانک کیمپس کے تمام شعبہ جات کے اساتذہ،انتظامی افسران اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ2017ء میں بننے والا گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک آج ترقی کی منازل کر رہا ہے جہاںسے ٹانک’ جنوبی وزیرستان کے اضلاع کے طلباء کی بڑی تعداد زیور تعلیم سے مستفید ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے طلباء ذہانت اور قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے طلباء تعلیم کیساتھ ،کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ اپنے ادارے اور علاقے کا نام روشن کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نعمت اللہ بابر کا کہنا تھا وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اور تمام یونیورسٹی انتظامیہ سب کیمپس ٹانک کی ترقی ،خوشحالی اور بہتری اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس کیمپس کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں جس کا مقصد ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع کے طلباء کو تعلیم کی شمع سے روشناس کروا کر ایک ایسابہترین شہری بنایا جائے جو ملک کی ترقی کا باعث بنے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش کا کہنا تھا کہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تما م یونیورسٹی انتظامیہ کا مشکور و ممنون ہوں جن کے اعتماد اور بھرپور تعاون کے باعث آج ٹانک کیمپس اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو ا انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی ادارے کی کامیابی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتا ہے اور ٹانک کیمپس کی کامیابی میں میرے ساتھ ٹانک کیمپس کے تمام شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، انتظامی افسران اور طلباء کی دن رات کی محنت شامل ہے جس پر میں ان تما م کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے