سوات (مانند نیوز) سوات  تھانہ کانجو میں ایس ڈی پی او سرکل کبل حبیب شاہ نے ہمراہ ایس ایچ او کانجو یار محمد اور دیگر پولیس افسران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 21/02/2023 کو  فواد خان(ممبر پی ٹی ایم اور سوات اولثی پاسون) کے والد نے اپنے بیٹے کی لاپتہ ہونے کی رپورٹ تھانہ کانجو میں کی تھی۔ چونکہ لاپتہ فواد خان کا تعلق پختون تحفظ مومنٹ اور سوات اولثی پاسون سے ہے اور اس کے لاپتہ ہونے پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے تھے، اور وقوعہ کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا تھا، جس پر ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ جناب ناصر محمود ستی کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے میرے سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کانجو،OII تھانہ کانجو اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دی۔ جس پر  ٹیکنیکل ٹیم نے میرے قیادت میں لاپتہ فواد ولد محمد نذیر کو جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے پتہ لگا لیا کہ  وہ لاہور صوبہ پنجاب میں موجود ہے جو کے خود ہی گھر سے چلا گیا ہے(جس میں مختلف شبہات ہے جو کہ جلد معلوم کئے جائینگے), پولیس ٹیم نے مذکورہ کو اپنے گھر آنے پر راضی کیا جس پر وہ مجبور ہو کر گھر خود واپس آگیا ہے، جس پر مذکورہ کے اہل و عیال اور موجود لوگوں نے پولیس کی کارکردگی کو نہایت سراہتے ہوئے سوات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے