سوات (مانند نیوز) سوات چیئرمین سوات پریس کلب شیرین زادہ نے سیدو میڈیکل کالج میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو سیدو میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق، ایم ایس سیدو ٹیچنگ ہسپتال پر فیسر ڈاکٹر ملک ضیاء اللہ اور دیگر ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے،سوات پریس کے چیئرمین شیرین زادہ نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اور پودے ماحول کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں مدد گار ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہاں پر پودے زیادہ ہوں وہاں پر بیماریوں میں کمی ہوتی ہے اور علاقہ سرسبز و شاداب اور حسین منظر پیش کرتا ہے، انہوں نے کہا معاشرے کے فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ کم ازکم ایک ایک پودا لگائے تاکہ آس پاس کے ماحول میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحول کو صاف رکھنے میں کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے