نئی دہلی (مانند نیوز) بھارت کے حساس ادارے ’ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن‘(ڈی آر ڈی او)کے ایک سینئر افسر کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بابورام ڈے نامی یہ شخص ڈی آر ڈی او کی ریاست اوڑیسا کے ضلع باسل پور میں واقع ساحلی شہر چاندی پور میں واقع’ انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج‘ (آئی ٹی آر) پر بطور سینئر ٹیکنیکل آفیسر کام کرتا تھا، جسے جمعہ کے روز ریاست اوڑیسا کی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کیا ہے۔
لاہور انتظامیہ اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات میں کیا ہوا؟
حالیہ دنوں ٹیسٹ رینج کی کچھ حساس تصاویر اور ویڈیوز لیک ہو کر منظرعام پر آئی تھیں۔ اس واقعے کی تحقیقات کی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ کام بابو رام ڈے کا ہے۔ آئی جی ایسٹرن رینج ہمانشو کمار لال نے بتایا ہے کہ بابو رام ڈے کو پاکستان سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
بابو رام کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے ایک خاتون نے اپنی محبت کے جال میں پھنساکر راز حاصل کیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ 2021ءکے بعد بھارت میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے