سوات (مانند نیوز) سوات محکمہ جنگلات نے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر محکمہ فارسٹ کے ایس ڈی ایف او میاں اعزاز علیم،سینئر صحافی شفیع اللہ اور فضل خالق خان بھی موجودتھے، شجرکاری مہم کے موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا صرف فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کا کام نہیں ہے بلکہ معاشرے کے ہر فرد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے اور اپنے علاقے کو قدرتی آفات اور بیماریوں سے بچائیں کیونکہ پودے لگا نا صدقہ جاریہ ہے انہوں نے کہا کہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے جہاں پر پودے لگائیں ہیں ان کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم پودوں کا خاص خیال رکھے اور اپنے علاقوں کو سرسبز وشاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔