سوات (مانند نیوز) سوات گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کیا۔ گورنر نے آن لائن بلینڈڈ لرننگ ایجوکیشن کے لیے بلینڈڈ لرننگ کارنر اور ڈاکٹر حسن شیر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے شجرکاری مھم کا بھی افتتاح کیا اور طلباۂ میں وظائف تقسیم کئے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے موجودہ وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر صوبائی نگران وزیر برائے مواصلات محمد علی شاہ اور سینیٹر ہدایت اللہ خان بھی موجود تھے، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی خاص طور پر تمام سرکاری اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے اور یونیورسٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام متعلقہ دفتر سے مربوط انداز میں رابطہ کرنے پر وائس چانسلر کی کوششوں کو سراہا۔ گورنر نے سوات میں یونیورسٹی کے قیام اور یونیورسٹی میں ترقیاتی اور تعلیمی سرگرمیوں میں معاونت کرنے میں سابقہ حکومتوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے یونیورسٹی کو مالی تعاون فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ انہوں نے یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے طلباء کو تعاون فراہم کرنے پر مزید زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک بلڈنگ یونیورسٹی میں ضم کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے بات کرینگے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن شیر نے گورنر خیبرپختونخوا، نگران صوبائی وزیر مواصلات اور سینیٹر ہدایت اللہ کا شکریہ اد اکیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے