سوات (مانند نیوز) سوات صدرسوات ٹراؤٹ فش فارمنگ ایسوسی ایشن متوکل خان نیاخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022کے سیلاب سے سوات میں ٹراؤٹ فش انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ ٹراوٹ فش سے وابستہ لوگ تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں کیونکہ ان کے کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوکر ختم ہوچکا ہے۔ٹراوٹ مچھلی فارم ابھی تک ویران پڑا ہے دوبارہ بحالی کیلئے حکومتی امداد کی ضرورت ہے لیکن حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کرکے ٹراوٹ متاثرین کو بے یاروں مددگار چھوڑ دیاہے۔انہوں نے مذید کہا کہ متاثرہ لوگوں نے کئی دفعہ سابق وزیراعلی محمود خان اورلائیوسٹاک وفشر یزکے سابقہ وزیر محب اللہ خان کے ساتھ ملا قات کرکے تمام تر صورتحال سے اگاہ کیا ہے لیکن انہوں نے بھی سرکاری سطع پر کسی قسم کا مالی امداد نہیں کیا۔اب تمام متاثرین فاقوں پر مجبور ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹراؤٹ مچھلی فارم متاثرین کے ساتھ مالی تعاون کرکے دوبارہ بحالی میں کردار اداکریں۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ مشیر وزیراعظم انجنیئر امیر مقام صاحب سے خصوصی درخواست ہے کہ ٹراؤٹ فش فارم متاثرین کے ساتھ مالی تعاون کرنے میں اپنا کردار اداکریں ۔